اسلام آباد ہائیکورٹ:سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی:حکمنامہ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1272530_9791138_ihc_updates.jpg


سلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔

پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی استدعا کی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت اِن کیمرا ہوئی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران غیر متعلقہ افراد کو کمرۂ عدالت سے نکال دیا گیا اور پٹیشنرکے وکلاء نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دیے۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے اِن کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں، پراسیکیوشن چاہے تو درخواستِ ضمانت پر اِن کیمرا سماعت کے لیے الگ سے درخواست دے سکتی ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

bahmad

Minister (2k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی، تحریری حکمنامہ جاری۔۔!!

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی،

پراسیکیوشن چاہے تو اِن کیمرہ سماعت کیلئے الگ سے درخواست دے سکتی ہے، تحریری حکم نامہ جاری۔۔۔!!!
Open court ho gi ....in my dream
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ ہے کلاسک مثال،،،،،، بکری کی طرح مینگنیاں ڈال کر دودھ دینا

اگر اوپن کورٹ کا حکمنامہ جاری کیا تھا تو پراسیکیوشن کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ ان کیمرہ سماعت کروانی ہے تو درخواست دے دینا . اس منافق کے باطن میں خناس اور کدورت بھری پڑی ہے
اور سونے پر سہاگہ اب عمران کی وکیل بغیر سوچے سمجھے پاگلوں کی طرح لڈیاں ڈال ڈال کر گھنگرو توڑ دیں گے
 

DrGigyani

MPA (400+ posts)
یہ شخص بلا کا شاطر اور دھوکے باز ہے۔ پراڈیکیوشن نے کل کہا کہ سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے ، تو اس نے ضمانت کے درخواست کی سماعت منسوخ کی اور کہا کہ میں پہلے اس پہ فیصلہ کرتا ہوں کہ سماعت اوپن ہوگی یا ان کیمرہ۔ اب اسنے پھر سے انکو درخواست دینے کا آپشن دے دیا جس پر یہ پھر سے ہفتہ لگائے گا۔ اور ضمانت کے درخواست سماعت نہیں کرے گا۔
 

Back
Top