
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کرنیکی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اسد عمر کو پُر تشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے کا بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دیا اور اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بیانِ حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر کہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام شہروں میں عوام بڑی تعداد میں نکل آئے ہیں اور تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ قوم آج اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے گی
https://twitter.com/x/status/1655911691580784642
دوسرے ٹویٹ میں اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو ہائی کورٹ پر حملہ کر کے گرفتار۔ پوری دنیا کو دکھایا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون باقی نہیں۔ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
https://twitter.com/x/status/1655882727227535365
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق ، ہائیکورٹ نے اسد عمر کی 2 ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کردی ۔اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے رضا مندی ظاہر کردی 9 مئی کی 2 ٹویٹس میں سے ایک ٹویٹ میں وہ عوام کو باہر نکلنے کی ترغیب دے رہے ہیں دوسری ٹویٹ میں کہا شاہ محمود قریشی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
https://twitter.com/x/status/1661248853079887872
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asdahaiah.jpg
Last edited: