
اسلام آباد میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی بچی لاش کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا
نجی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق بارہ سالہ بچی کو اُس کے باپ نے قتل کر کے میٹرو اسٹیشن کے بیت الخلا میں پھینک دیا تھا۔ باپ نے معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا جبکہ واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بچی کے والد سے تفتیش کی تو بچی والد نے متضاد بیانات دئیے جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر باپ کو حراست میں لے لیا ۔ بعدازاں ملزم واجد نے بچی کو قتل کرنے والے مقام کی نشاندہی کی اور اپنی معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملی تھی۔
بچی کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوچکی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے جسم پرزخم اورخراشیں بھی پائی گئیں ،موت دم گھٹنے سے ہوئی
نامعلوم بچی زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا ۔اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آرکے متن میں بتایا گیا کہ نامعلوم شخص یا افراد نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا،پولیس نے میٹرواسٹیشن کے 2 گارڈ کو حراست میں لیکر تحقیقات کا دائر ہ کار بڑھایا گیا۔
گارڈز کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب کتوں کے بھونکنے پرمتعلقہ جگہ پہنچے تو نعش دیکھی،واش رومز کو تالے لگے ہوتے تھے تاہم جہاں سے نعش ملی وہاں تالہ نہیں لگاتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crime-scen1112.jpg