
رواں برس اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز کے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سینیٹ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چھ ماہ میں ہونے والے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات کی تفصیلات پیش کر دیں، تفصیلات کے مطابق 2020 کے مقابلے میں 2021 میں اسٹریٹ کرائمز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران اسلام آباد میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث 401 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے نقد رقم ، چھینے گئے موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر سائیکل اور زیورات بازیاب کروائے گئے جبکہ برآمد کئے گئے سامان کی مالیت دو کروڑ 13 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد ہے۔
سینیٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس شہر میں پرس چھینے کے 19 واقعات ہوئے، رقم چھینے کے 58، موبائل اور کیش چھیننے کے 73 جبکی کار چھینے کے 19 اور موٹر سائیکل چھینے کے 51 واقعات رپورٹ ہوئے۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی پولیس نے سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے ایگل سکواڈ قائم کیا گیا ہے جس کے بعد جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت زمینی نگرانی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں 98 فیصد کیمرے اور 18 ای ایل ٹی ٹاورز مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ 4500 مزید کیمرے نصب کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5W7jq7L/police.jpg