اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان جلسے میں ہواہے پیچھے نہیں ہٹ سکتے:فواد چوہدری

fawad-ch-and-imran-khan-ppt.jpg


تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو کہا تھا کہ اسحاق ڈار سے پوچھیں کہ ان کا پلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر کو ہم نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار سے پوچھیں 7 ماہ میں ملک کا حشر نشر ہوگیا ہے ان کے پاس کیا پلان ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ صدر نے ان کو کہا کہ الیکشن نہیں کروا رہے تو آپ حل دے دیں کہ سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟


فواد چوہدری نے کہا کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 20 مارچ 2023 تک خیبرپختونخوا اورپنجاب میں نئی حکومتیں چاہتے ہیں،دونوں صوبوں میں نئی حکومتیں آنے سے وہاں سیاسی استحکام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی توڑ دی تو نیشنل الیکشن نہیں روکے جاسکتے، پنجاب میں پرویزالٰہی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے جو آئےگا وہ پی ڈی ایم کا ہوگا، صادق سنجرانی پتا نہیں کس کے ہیں، وہ پیپلزپارٹی اور ہمارے مشترکہ امیدوار تھے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa kay paltu Nadeem khusra Qadiani aur Brig RADHID Qadiani aur psycho Faisal Naseer Qadiani kay jatay he mulk track par aa jaye ga​

 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
پلیز جلدی سے استعفے دیں۔ بڑی مہربانی ہو گی آپکی اس ملک پر۔