اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین کی منظوری کیلئے دباؤ ہے، مولانا فضل الرحمان


جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں غیر اسلامی اور غیر شریعی قوانین کی منظوری کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے مگر ہم استعماری قوتوں کے زر خرید نمائندوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ایک اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت ان قوانین کو ختم کرنے کیلئے ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کررہی ہے جو دوسری حکومتیں ختم نہ کرسکیں، مگر ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے اور ان لوگوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلکٹڈ حکمران نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، آج لوگوں کے گھروں میں چولہے بجھ گئے ہیں، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی، کم عمری میں اسلام قبول کرنے، مدارس کے خلاف سازش، گھریلو تشدد کے بل سمیت فحاشی و عریانی کو فروغ دے پر ملک سے اسلامی تہذیب کو ختم کرکے مغربی تہذیب مسلط کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ماضی میں اس حکومت کے خلاف جو کچھ بھی کہا تھا آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آج بھی حکومت کے خلاف میدان میں موجود ہے اور اسے ناکام کرنے کی سازش خود ناکام ہوچکی ہے، پی ڈی ایم چھوڑنے والوں نے اپوزیشن اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر کراچی کے کامیاب جلسے نے ان کے عزائم کو چور چور کردیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کو چوری کےالیکشن کی بنیاد پر اقتدار میں لایا گیا اور یہ ایک مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اس نااہل حکومت کو عوام نے ووٹ نہیں دیا تھا، اس وقت ملک کی خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ ہم نے قریبی دوست ہمسایہ ملک کو ناراض کردیا ہے۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Lol even if that's true, who the f gives a toss about your 5 votes...
 
Last edited by a moderator:

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
images
 

Back
Top