اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، روپے کی قدر مزید گر گئی

5.jpg

ملک میں آج معاشی صورتحال منفی رہی، ایک طرف اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تو دوسری جانب روپے کی قدر بھی گراوٹ کا شکار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Whats-App-Image-2021-09-14-at-4-53-11-PM.jpg


آج ہونے والے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 379 اعشاریہ12 پوائنٹس کی کمی کا شکار رہا جس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 46ہزار891 اعشاریہ 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں منفی صفر اعشاریہ 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1437725639843500033
کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز 168روپے 10 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 84 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 94 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔

 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Our economy is in trouble and we will again go to IMF with a bigger begging bowl and will get something from them at even tougher conditions. However, overseas Pakistanis earning handsome in dollars, euros and pounds wouldn’t feel this effect.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It is a blessing as we are in a process of Imran Khan Rayasit-e-Madina.

Too bad that the devastation wasn't as severe as you wanted it to be. Your happiness and jubilation earlier today is ruined a bit, isn't it. ? ?