اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا نقصان

7psxkjskhjdhdjhd.png

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا نقصان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے ہی دن کاروباری ہفتے کے دوسرے روزنئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے کے خدشات، فوڈ انفلیشن بڑھنے اور آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کیلئے سخت شرائط جیسے عوامل کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کاشکار ہوگئی ہے۔

منگل کےروز ہونے والے کاروبار کے دوران مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس کے 65ہزارکی نفسیاتی حد بھی گرگئی ہے، شدید مندی کے باعث مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں 78 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔


کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں104 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم مارکیٹ میں دیگر سیکٹر کے حصص میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تیزی سے مندی سے دوچار ہوئی اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 953اعشاریہ 60 پوائنٹس کمی کے بعد 64ہزار801اعشاریہ70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مندی کے باعث ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کےایک کھرب32 ارب،46کروڑ30 لاکھ، 55ہزار313 روپے ڈوب گئے، مجموعی طور پر 32کروڑ17 لاکھ9ہزار242 شیئرز کے لین دین ہوئے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Credit must be given to duffer generals for rigging the elections and installing PDM2 government which has no legitimacy.They have created political instability by stealing people’s mandate.The markets react when there political uncertainty.
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Credit must be given to duffer generals for rigging the elections and installing PDM2 government which has no legitimacy.They have created political instability by stealing people’s mandate.The markets react when there political uncertainty.
Duffers ka mall bun raha hay, baqi jaiye bhadrr main.