اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کرانے کا ماحول بنانا شروع کردیا؟

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Bohat nakamiyaan hain Imran Khan key chalo phir tu tum loog asani say election jeet jao gaay Laykin phir bhi elecction say kiyon bhagh raha ho?
الیکشن کے لئے تحریک انصاف کی مقبولیت اتنا بڑا مسلہ نہیں جتنا بڑا مسلہ مہنگائی ہے - آج حکومت مہنگائی کی شرح موجودہ سے آدھی کر دے تو تحریک انصاف کی مقبولیت بھی آدھی رہ جائے گی - تحریک انصاف اپنے دور کے آخر تک جتنی مقبول تھی سب کو پتا ہے تیس چالیس سیٹیں بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں تھی ، یہ تھا ان کا کارکردگی کا ووٹ - حکومت سے نکلنے کے بھد امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا جس سے مقبولیت آسمان کو چھو گئی یہ تھوڑا سا ٹھنڈا ہوا تو اینٹی اسٹیبلشمنٹ کارڈ کھیلا گی جس دوران پنجاب کے الیکشن ہوئے اور تحریک انصاف نے تقریبا سویپ کیا - امریکی کارڈ خود ٹھس کر دیا ہے موجودہ بیانات اور انٹرویو سے - نئے آرمی چیف کے آنے سے حاضر سروس آرمی چیف پر گولہ باری ختم ہو گئی - باجوہ کے خلاف بیانات سے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا سب کو پتا ہے وہ جا چکا ہے اور اس کے ہوتے ہوئے اس کا نام نہیں لیا تو اب کیا فائدہ - یوں سارے بیانئے پٹ گئے ہیں صرف مھنگائی کی وجہ سے مقبولیت ہے - حکومت بھی لیٹ اس لئے کر رہی ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ڈالر نیچے آئے گا تو مہنگائی کم کرنے میں مدد ملے گی - اگلے مہینے سے روسی سستا تیل آ رہا ہے اس سے بھی تیل کی قیمت کرنے میں مدد ملے گی - انہیں وجوہات کی وجہ سے وفاق کے الیکشن نہیں کرا رہے اور پنجاب کے الیکشن اگر ابھی کرا کر تحریک انصاف کو جیتنے دیتے ہیں تو پھر حکومت بھلے کچھ کر لے وفاقی الیکشن اکتوبر میں نہیں جیت سکتے گی - ہر کوئی اپنا سیاسی مفاد دیکھتا ہے -
 

Back
Top