اسٹیٹ بینک کا انوکھا کارنامہ،ہاف پرنٹنگ والے نوٹ بینک کو بھجوا دیے

6میسیسپرینننہتع.png

کراچی کے نیشنل بینک میں صارفین کو ایک طرف پرنٹنگ والے ہزار روپے کے نوٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک میں ایک صارف نے مس پرنٹنگ والے ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کاؤنٹر پر واپس کیئے تو پتا چلا کہ نوٹ صرف ایک طرف سے پرنٹ تھے جبکہ نوٹوں کی دوسری سائیڈ بالکل سادہ تھی۔

https://twitter.com/x/status/1767524443243356246
جب شکایت پر اسٹاف کی جانب سے ہزار روپے کے نوٹوں کے بنڈل چیک کیے گئے تو ان میں مزید ایسے نوٹ پائے گئے۔

واقعہ کے حوالے سے مذکورہ بینک کے مینجر کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں بینک مینجر کا کہنا تھا کہ آج صبح ہی نیا کیش بینک میں آیا جن میں ایسے نوٹ تھے جو صرف ایک سائیڈ سے پرنٹ تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سامنے آنے سے پہلے کتنے نوٹ صارفین کے پاس چلے گئے اس حوالے سے فی الحال تفصیلات موجود نہیں ہیں، کرنسی نوٹوں کے پیکٹس میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے تھے۔

واقعہ سے متعلق ترجمان نیشنل بینک نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دیدی ہے، متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ویڈیوز بھی بھیج دی ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات حاصل ہوں گی میڈیا سے شیئر کردی جائیں گی۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
جب ملک پر چوروں منی لانڈرر اور ڈالرز سمگلرز کو بٹھا دیا جائے تو ہر ادارے میں حرام توپی شروع ہو جاتی ہے افسران بے مہار اونٹوں کی طرح ہو جاتے ہیں ایک نوٹ کا سیمپل بنتا اور دس جگہ اس کی پروف ریڈنگ ہوتی ہے تب جا کے فائینل پرنٹنگ ہوتی ہے اے پروگار پاکستان عصر کے وقت دعا ہے کہ پاکستان پر رحم کرنا اس کے خلاف کام کرنے والوں کو تباہ و برباد کر دے
 

Back
Top