
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے NA-4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصراللہ خان نامی سوات کے شہری کی طرف سے ریفرنس جمع کروایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی سرکاری ملازمت کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا، ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف ریفرنس جمع کروایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سہیل سلطان نے الیکشن کمیشن سے اپنی سرکاری ملازمت کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔ انتخابات سے پہلے سہیل سلطان بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا ملازمت کرتے رہے ہیں اور کوئی بھی سرکاری ملازم ملازمت ختم ہونے کے بعد 2 سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ سپیکر قومی اسمبلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں اور اس پر فوری کارروائی کر کے متعلقہ ممبر قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس موصول ہونے کے بعد ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سہیل سلطان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات تھے اور انتخابات سے قبل غلط بیانی ثابت ہونے پر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا ہے۔ سہیل سلطان نے سرکاری ملامت چھوڑنے کے بعد 2 سال کی مدت پوری کیے بغیر انتخابات میں حصہ لیا جو کہ تفتیش میں بھی ثابت ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سہیل سلطان NA-4 سوات سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سہیل سلطان کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: ڈپٹی اٹارنی جنرل سرکاری ملازمت نہیں بلکہ ایک وکیل کا حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے، ایسی غیرسنجیدہ حرکتیں سپیکر کے عہدے کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ایاز صادق ایک معزز آدمی ہیں، آپ کو پارلیمنٹ کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1843290064941470109
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12spejerrrefpti.png