
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر پيپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل پر قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس میں غیر پارلیمانی رویے پر پيپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل پر اسپیکر نے پابندی عائد کردی۔
رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل پر 19 نومبر کے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے اسپیکر اسد قیصر سے بدتمیزی کی جس پر اسپیکر غصے میں آگئے اور انھوں نے قادر مندوخیل کو مہذب انداز میں بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ طریقے سے بات کریں ورنہ یہاں سے نکال دوں گا۔
قادرمندوخیل نے کہا کہ چاہے مجھے نکال دیں مگر یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں ۔ انھوں نے سارجنٹ ایٹ آرمز سے کہا کہ قادر مندوخیل کو یہاں سے نکال دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی شکایت کی کہ قادر مندوخیل بدتمیزی سے بات کرتے ہیں اور یہ کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qadir-mandokhel-asad1121.jpg