اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں فرق کم کرنے میں پنجاب پہلے،پختونخوادوسرے نمبرپر

8shehbashahrksjdjhdjs.png

پنجاب نے ستمبر 2024 میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کے فرق کو کم کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ تمام صوبے اور وفاقی حکومت پیچھے رہ گئے۔ خیبر پختونخوا کی کارکردگی دوسرے نمبر پر جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے ڈیٹا پر مبنی جائزے میں ٹماٹر، آلو، پیاز، دودھ اور دالوں سمیت متعدد اشیاء کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا موازنہ کیا گیا۔ اس موازنے کے مطابق پنجاب میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں ہول سیل کے مقابلے میں ریٹیل میں صرف 25 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ملک بھر میں سب سے کم فرق ہے۔

وفاقی حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی، جہاں شہریوں کو ہول سیل قیمتوں کے مقابلے میں ریٹیل میں 59 فیصد تک مہنگی اشیاء خریدنا پڑیں۔ بلوچستان میں یہ فرق 43 فیصد، سندھ میں 36 فیصد، جبکہ خیبر پختونخوا میں 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی سطح پر اوسطاً اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہول سیل کے مقابلے میں ریٹیل میں 28 فیصد زیادہ رہیں۔ ذرائع کے مطابق، ملک میں مہنگائی کی شرح ستمبر 2024 میں 6.9 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، اس کے باوجود شہریوں کو ہول سیل کے مقابلے میں زیادہ مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منافع خور عناصر اور کچھ صوبائی و مقامی انتظامیہ کی ناکامی کے باعث قیمتوں کے اس فرق کو مزید کم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
جس نے صرف قرض کا ملا روپیہ اڑاناہے وہ کچھ بھی قیمت کردے
 

Back
Top