اعتماد کا ووٹ:لاہورہائیکورٹ میں سماعت،گورنرپنجاب کے وکیل کا اعتراض

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
پنجاب اسمبلی میں چیف منسٹر پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، وکیل چوہدری علی ظفر

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اعتماد حاصل کی کے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت مین پیش کر دی گئی,,

بتائیں کتنے ووٹ حاصل کیے اور کتنے چاہیے ہوتے ہیں، جسٹس عابد عزیز کا استفسار

وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ چاہیے تھے جو چوہدری پرویز الہی نے حاصل کر لیے ہیں، وکیل چوہدری پرویز الہی

فلور ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے ،یعنی معاملہ ختم ہوگیا ہے ،جسٹس عابد عزیز شیخ

ووٹوں کے ریکارڈ کو عدالت دلائل کا حصہ بنا دیا جاے۔وکیل گورنر

گورنر کو اس پر اعتراض نہ ہوگا۔وکیل گورنر

گزشتہ رات اعتماد کے ووٹ کے کیے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے گئے ,وکیل گورنر

آپ کے موکل نے مان لیا ہے کہ وہ آرٹیکل 137 کے سیشن 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لیا ہے، جسٹس عاصم حفیظ

اگر وہ یہ لکھتے کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اعتماد کا ووٹ لیا تو صورتحال مختلف ہوتی، جسٹس عاصم حفیظ

بادی النظر میں وزیر اعلیٰ نے گورنر کے آڈر کے مطابق اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، جسٹس عاصم حفیظ

ہم بھی آپ سے سیکھتے ہیں، جسٹس عابد عزیز

کل ہمیں آپ نے بتایا کہ اعتماد اور عدم اعتماد کا ووٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے، جسٹس عابد عزیز شیخ

گورنر کا جو پہلا حکم تھا کہ اعتماد کا ووٹ لے وہ ٹیسٹ کرلیا ہے ،بیرسٹر
گورنر کا دوسرا نوٹیفکیشن وزیر اعلی کو ڈی نوٹی کرنے کا تھا جسے کالعدم ہونا چائیے ، بیرسٹر علی ظفر
میرے سامنے انتہائی قابل ججز ہیں ،بیرسٹر علی ظفر

اگر گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوگا تو پھر تو آپ کے ووٹ لینے کا معاملہ کالعدم ہوجایے گا ،جسٹس عابد عزیز شیخ

آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کےلیے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے جسٹس عاصم حفیظ

آپ یہ جو کاپی پیش کی ہے کہ اس کے مطابق آپ نے آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے جسٹس عابد عزیز شیخ
اس کا مطلب ہے آپ نے گورنر کا حکم درست تھا جسٹس عابد عزیز شیخ

اگر گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوگا تو پھر تو آپ کے ووٹ لینے کا معاملہ کالعدم ہوجایے گا ،جسٹس عابد عزیز شیخ

آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کےلیے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے جسٹس عاصم حفیظ





 

arafay

Chief Minister (5k+ posts)
PTI should take petition and then use this precedence to file VONC in NA. However, stupid IK resigned from NA so no games possible in NA now.