اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں، گورنرکا حکم نہیں مانتا،پرویزالٰہی

baligh0r11.jpg

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں گورنر کے غیر قانونی حکم کو نہیں مانتا اسی لیے مجھے اعتماد کاووٹ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعتماد کاووٹ لیے جانے سے متعلق اعلان سے علیحدہ کرلیا اور کہا کہ اگر میں نے اعتماد کا ووٹ لیا تو یہ گورنر کے غیر قانونی حکم کی توثیق ہوگی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی پر برستے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری نا کرے، انہیں 25 تاریخ کو اپنا حال یادرکھنا چاہیے ، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں، جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، انہیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو چاہیے کم از کم اپنے قائد عمران خان کی بات پر تو عمل کریں، میں تو خود وہی کررہا ہوں جو عمران خان کہہ رہ ہیں،اگر پی ٹی آئی کے سابقہ دور میں بزدار حکومت یہ کام کرلیتے تو آج یہ دن دیکھنے نا پڑتے،بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھل چکی ہے، اللہ کو ناشکری پسند نہیں ہے۔