
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی قومی ٹیم سے متعلق متعصبانہ گفتگو، ناکامی کی ذمہ داری پٹھان کھلاڑیوں پر ڈالنے کی کوشش
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ میں قومی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے متعصبانہ رویہ اپنایا اور ذمہ داری ٹیم میں شامل پٹھان کھلاڑیوں پر ڈال دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ سندھ کی ٹیم بھی بنائیں تو زیادہ پٹھان کھلاڑی ہوتے ہیں، آپ کی کرکٹ 80 فیصد ریموٹ ایریاز یا خیبر پختونخوا منتقل ہوچکی ہے، ان کے پاس اتنا ایکسپوژر نہیں ہے کیونکہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑی پختون ہوتے ہیں جو صبح نماز پڑھنے جاتے ہیں جن کو نہ سمجھ ہے اور نہ پڑھے لکھے ہیں اور نہ وہ پریشر لے سکتے ہیں
اعجاز احمد کیجانب سے اس غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ تجزیے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ ٹیم میں پٹھان کھلاڑیوں کی تعداد اس لیے زیادہ ہے کہ وہاں ٹیلنٹ زیادہ ہے، داغدار کردار رکھنے والےکھلاڑیوں میں سے کوئی ایک بھی پٹھان نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1800210395770323157
صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ خود میں ٹیلنٹ نہیں ہے اور گفتگو دیکھیں، میں گزشتہ دنوں سے کے پی کے میں ہوں، چھوٹے چھوٹے بچے ایسے کرکٹ کھیلتے ہیں کہ بندا حیران رہ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800213332982628466
زبیر علی خان نے اس رائے ثاقب کھرل کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ فٹبال کا جتنا ٹیلنٹ پشتون بیلٹ میں ہے کہیں نہیں ہے، اس کی وجہ سخت جان ہونا ہے،جب سے 6 ریجنز کی کرکٹ متعارف کروائی گئی، فاٹا اور کے پی کے کے کھلاڑی ٹیم میں آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1800216615168152010
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا کہ اعجاز احمد جن کا اپنا ماضی داغدار ہے نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر متعصبانہ گفتگو کی،" ٹیم میں چھ پختون ہیں جو صبح نماز پڑھتے ہیں ، جن کو نا سمجھ ہے اور نا ہی یہ پڑھے لکھے ہیں"، کھلاڑی کی کارکردگی قومیت سے جانچنے کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے کھلاڑیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1800194469255622733
اسد یونس تنولی کا کہنا تھا کہ گھٹیا پن کی بھی انتہا ہوتی ہے اور آج ہیر ڈریسر اعجاز احمد نے وہ بھی عبور کر لی ہے۔ بطور کرکٹر اس شخص سے جتنی عقیدت تھی آج اتنی ہی نفرت اور شرم محسوس ہو رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800255251800326573
فیصل خان نے کہا کہ سابق فکسر اعجاز احمد کا تعصب بھری گفتگو سے پختونوں پر حملہ۔
https://twitter.com/x/status/1800216781816279115
حسان آفتاب نے کہا کہ پختون قوم قدرتی طور پر بہادر ہے، یہ ان پڑھ پنجابی بچے ہیں جو پریشر میں کھڑے بھی نہیں رہ سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1800216293368537302
ایک صارف نے کہا کہ جب سے وہاب ریاض جیسے فکسر چیف سیلکٹر اور فکسر بنے ہیں چینلز پر بھی فکسرز ہی نظر رہے ہیں، کامران اکمل بھی ساتھ بیٹھے ہیں، اس میں ملک صاف اورباکردار لوگ نہیں مل رہے۔
https://twitter.com/x/status/1800216996765942179
اویس سلیم نے کہا کہ اعجاز احمد چھوٹے علاقوں کے کھلاڑیوں سے شاکی ہیں، اگر کرکٹ لاہور اور کراچی سے باہر نا نکلتی تو یہ خود بھی سیالکوٹ سے سامنے نہیں آسکتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1800214381189538301
بلال عارف نے کہا کہ تعصب آمیز بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، جب خود میں ٹیلنٹ نہیں ہے تو الزام بھی دوسروں پر عائد مت کرو۔
https://twitter.com/x/status/1800214370439610688
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ijazhai11h12.jpg