اعظم خان عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،بیان کامتن

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

اعظم خان نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ، ذرائع

سابق وزیراعظم کے حوالے سے مزید اہم انکشافات بھی چارج شیٹ میں شامل، ذرائع

توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ اور القادر ٹرسٹ بارے بھی بیان میں اہم معلومات دی گئی ہیں ، ذرائع

اعظم خان نے سائفر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے ، ذرائع

لہرایا جانے والا سائفر جعلی تھا اور یہیں پر بنایا گیا، ذرائع

حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی امریکی سازش نہیں تھی، ذرائع

سائفر ایک سوچی سمجھی سازش تھا جسے سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا گیا ، ذرائع

اعظم خان کے 164 کے بیان کی وڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے، ذرائع

https://twitter.com/x/status/1681585949111640064 عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لیا اور پھر کہا سائفر گم ہو گیا ہے، ایک خفیہ سرکاری دستاویز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور جھوٹا بیانیہ بنایا، اعظم خان کا دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے عمران خان کے خلاف بیان
https://twitter.com/x/status/1681581585311870976

https://twitter.com/x/status/1681581323771875329
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ سب بکواس ہے . انہوں نے اگر زور زبردستی سے نام نہاد ١٦٤ کا بیان لے بھی لیا ہے تو ان کی بدنیتی یہاں سے ہی ظاہر ہو جاتی ہے کہ انہوں نے پچھلے ہفتے مالیاتی بل میں خاموشی سے ایک نیا قانون بنا کر ڈال دیا تھا جسکے مطابق ١٦٤ کا بیان دینے والا عدالت میں اس بیان کو اگر کسی بھی زاویے سے غلط کہے گا تو یہ جرم اس پر ڈال دیا جائے گا اور اسکی بڑی کڑی سزا بھی ان لوگوں نے رکھ دی ہوئی ہے . یہ سب مجرمانہ قانون سازیاں عمران کو پھنسانے کے لیے کی گئی ہیں جسے پرسن سپیسفک ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کو اڑا دینا چاہیے تھا . اگر کوئی بندہ پٹیشن داخل کر دیتا تو شاید پٹیشن لگ بھی جاتی

پاکستانیو! غور سے سنو اگر اب بھی تم گھروں سے باہر سڑکوں پر نہ آئے تو تم عمران کو ہمیشہ کے لیے کھو دو گے