
پاک افغان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران افغان باؤلر فرید احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بدتمیزی کی اور مبینہ طور پر گالیاں بھی دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈےسیریز کے دوسرا میچ ناخوشگوار واقعہ کا شکار ہوگیا، افغان باؤلر فرید احمد نے پاکستان ٹیم کے کپتان اور بلے باز بابراعظم سے بدتمیزی کی اور ساتھ ہی گالیاں دیں۔
اس موقع پر کریز پر موجود بابراعظم اور امام الحق نے افغان باؤلر کو سخت لہجے میں ردعمل دیتے ہوئے خاموش کروادیا، ٹیم مینجمنٹ نے افغان باؤلر کے رویے سے متعلق میچ ریفری سےشکایت کی۔
https://twitter.com/x/status/1695407946925326600
افغان باؤلر کی بدتمیزی پر صرف پاکستانی سائیڈ ہی پریشان نہیں ہوئی بلکہ فرید احمد کی وجہ سے پوری ٹیم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، افغان کھلاڑیوں راشد خان اور محمد نبی کے علاوہ افغان کوچز نے بھی اپنے کھلاڑی کی بدتمیزی پر بابراعظم سے معذرت کی۔
https://twitter.com/x/status/1695412023297982836
قومی فاسٹ باؤلر افغان کھلاڑیوں کے رویے اور شاداب خان کو منکڈ آؤٹ کرنے پر شدید برہم تھے انہوں نے ٹیم سے کہا کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نا ملائے جائیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ نے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی جس میں کامیابی ملی۔
https://twitter.com/x/status/1695406297255207380
خیال رہے کہ فرید احمد کے مخالف کھلاڑیوں سے الجھنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، انہوں نے اس سے قبل بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین آصف علی سے ایک میچ کے دوران بدتمیزی کی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلی جانے والی 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 2 میچز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے، آج کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نےافغانستان کو جیت کیلئے269 رنز کا ہدف دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5بابابازامافارععد.jpg