
افغانستان کی طالبان حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں داعش کے تربیتی کیمپ قائم ہونے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے باغی گروپ کے اہم ارکان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ افغانستان میں ہونے والے حملوں میں ملوث دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر مستونگ میں قائم داعش خراسان کے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ حاصل کی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں دیگر کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے افراد حال ہی میں مستونگ، بلوچستان میں داعش خراسان کے تربیتی کیمپ سے افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔
انکے مطابق امارات اسلامی کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد داعش خراسان کے بقیہ لیڈران اور کارندوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ٹھکانے بنائے اور آپریشنل مراکز، تربیتی کیمپ قائم کیے۔
ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ داعش پاکستان میں قائم ان نئے ٹھکانوں میں افغانستان اور دیگر ممالک میں حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مذہبی اسکالرز،علماء اورسیاسی و روحانی تنظیموں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zabeeh1i1h3.jpg