افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف
![]()
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں ، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔
پاک فوج کی جانب سے سال نو کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2023ایک مشکل سال تھا جو ختم ہو گیا،2024پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں ،آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔
آنے والا سال فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے غاصبوں سے نجات کا سال ہو۔
Urdu News, Latest and Breaking news today in Urdu | HUM News Urdu
Urdu News - Read breaking news and latest updates today in Urdu. Get headlines from Pakistan, Politics, Sports, Entertainment, business - HUM News Urduurdu.humnews.pk
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|