اقرارالحسن کی حق خطیب نامی پیر سے مناظرے کی ویڈیو وائرل

iqrh1i1hh113.jpg

اقرارالحسن کی حق خطیب نامی پیر سے مناظرے کی ویڈیو وائرل۔۔۔مریدوں نے موبائل اور کیمرے چھین کر مناظرہ براہ راست نشر کرنے سے روک دیا

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے معروف ٹی وی میزبان اقرارالحسن کی پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرہ کرنے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اقرارالحسن نے حق خطیب نامی پیر کے آستانے پر جا کر ان سے مناظرہ کرنے سے پہلے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بہت سے بیمار اور معذور افراد کو اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں تاکہ حق خطیب ایک پھونک سے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کر سکے۔

اقرار الحسن نے حق خطیب کے آستانے پر جا کر اس سے مناظرہ کرنے کی براہ راست ویڈیو بھی شیئر کی تھی، ویڈیو میں واضح طور پر کوئی آواز نہیں آرہی تھی اور ایک ہجوم کے درمیان اقرار الحسن کو حق خطیب کے گلے لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ حق خطیب کے مریدوں نے ان کے ساتھ ان کی ٹیم پر بھی تشدد کیا۔

اقرار الحسن کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق حق خطیب کے مریدوں نے ان سے موبائل اور کیمرے چھین کر مناظرے کو براہ راست نشر کرنے سے روک دیا۔ ایک ویڈیو میں حق خطیب نے اقرار الحسن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ کرامات ہوتی ہیں جیسے دیگر علماء کے پاس بھی تھیں، اسی ویڈیو میں حق خطیب کو دوسرے علماء کے غلط نام لیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1757694822293418102
اقرار الحسن نے حق خطیب سے مناظرے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: حق خطیب نے شریعت کو ہی ماننے سے انکار کر دیا! حق خطیب یہ بھی مان گیا کہ مجھے قرآن پڑھنا نہیں آتا، میں صرف بسم اللہ پڑھ سکتا ہوں، جعلی عامل نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ میں کوئی ولی نہیں۔افسوس کہ کچھ لوگ اسے اب بھی پیر مانتے ہیں اور علماء اب بھی اس کے خلاف خاموش ہیں!
https://twitter.com/x/status/1758141069227688132
اقرار الحسن نے ایک اور پیغام میں لکھا: حق خطیب اور اُس کے غنڈوں کی ٹیم سرعام پر حملہ آور ہونے کے مناظر جس کے بعد ہمارے کیمرے اور موبائل چھین لئے گئے! چار گھنٹے تک یرغمال رہنے کے دوران ہمارا ایک سوال تھا کہ کوئی ایک آیت سُنا دیں جس میں حق خطیب ناکام رہا۔ ختم نبوت کی آڑ میں چھپ کر لوگوں کو اشتعال دلاتا رہا۔ میرے لئے نہیں، دین کی اصل کے لئے اپنا کردار ادا کیجئے ورنہ یہ فتنہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1757829775324787130
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

ایک زانیوں کا ٹاؤٹ اور دوسرا مذہبی نو سر باز