
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی قیادت اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سے ملاقات کی ہے، اقوام متحدہ کے وفد میں تین افراد نیویارک جبکہ دو اسلام آباد آفس سے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موجود تھے۔
کہ اقوام متحدہ وفد نے پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی خیریت معلوم کی۔
https://twitter.com/x/status/1793280292028883336
اقوام متحدہ کے وفد کی موجودگی میں اسلام آباد پولیس نے حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے سیکرٹریٹ پر چھاپہ ماردیا۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ پہنچی اور دروازوں کو بند کر کے تلاشی لی مگر حماد اظہر پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر پشاور چلے گئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پولیس کے چھاپے پر ردعمل میں کہاہم کو اگر گرفتار کرنا ہے ہم گرفتاری کو تیار ہیں لیکن قانون کے مطابق گرفتاری کے وارنٹ لے کر آئیں اقوام متحدہ کے وفد کی موجودگی میں پولیس کا اس طرح ریڈ کرنا حماد اظہر کو ڈھونڈنا ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1793292101603520614
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان پر تیز دھار بلیڈ کے وار کیے گئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ خواجہ سراؤں نے کیا اور رؤف حسن کے چہرے پر بلیڈ مارے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6undwafafdchahpa.png