
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں چھیڑ چھاڑ ہوئی تو میں ایسا پیچھا کروں گا کہ مئی والوں کو بھول جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کیا اور کہا مخالفین شفاف طریقے سے الیکشن جیتتے ہیں تو بسم اللہ، ووٹ پر ڈاکا منظور نہیں کریں گے ، میں جانتا ہوں گڑ بڑ کرنے والے لوگ کون ہیں،وہ ایک بار پھر وزیراعظم بننے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے چوتھی بار وزیراعظم بن کر بھی رونا ہی ہے اقر چھ مہینے بعد یہی کہنا ہے مجھے کیوں نکالا اور مجھے کیوں بلایا؟ ن لیگ طاقت کے نشے میں ملک کو تقسیم کررہی ہے، کوئی مذہب کے نام پر تقسیم چاہتا ہے تو کوئی لسانیت کے نام پر، ہم نے ملک کو تقسیم نہیں کرنا بلکہ جوڑنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو ان لوگوں منہ توڑ جواب دینا ہے اور تیر پر مہر لگاکر شیر کا راستہ روکنا ہے کیونکہ یہ شیر مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کا خون چوستا ہے، 8 فروری کو ملک کو تقسیم کرنے والوں کو جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تخت لاہور حل رہا ہے، لاہور سے ن لیگ کا کلین سوئپ زمینی حقائق کے منافی ہے، میاں صاحب تو مانسہرہ سے ہی ہار رہے ہیں، شفاف الیکشن ہوئے تو میں لاہور سے الیکشن جیت جاؤں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16bilawaljsdfgbbhhg.png