الیکشن کمیشن سمیت کسی کو نہیں معلوم انتخابات کب ہوں گے، بلاول

3bilawlabhutttottoi.jpg

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت یا الیکشن کمیشن کو علم نہیں ہے کہ انتخابات کب ہوں گے، بس ایک جماعت کو پتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مظفر گڑھ کے دورے کے دوران کارکنان سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ایک جماعت خود ہی یہاں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کررہی ہے، صرف اس جماعت کو ہی علم ہے کہ انتخابات فروری میں ہوں گے، جبکہ مجھے ، آپ کو یہاں تک کہ الیکشن کمیشن کو بھی علم نہیں ہے کہ انتخابات کب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے، سرمایہ داروں، اشرافیہ، ٹائیکونز کو فائدہ پہنچا کر سمجھا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہوجائے گی،معیشت کو بہتر کرنے کیلئے بڑے لوگوں کو سبسڈی دینے کے بجائے عام آدمی کو سہولت دی جائے عام آدمی کو سہولت دی جائے۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کرنے سے ہی معیشت بہتر ہوگی، پیپلزپارٹی کے لوگ مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ہم الیکشن سے نا کبھی ڈرے ہیں اور نا ہی کبھی عوام سے منہ چھپایا ہے، وہ دن دور نہیں جب ہم ایک بار پھرملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہونے چاہیے، کل پیپلزپارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ میں الیکشن سے متعلق بات ہوگی اور آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم نے عمران خان کے خلاف مہم چلائی تو مظفر گڑھ ہمارے ساتھ تھا،انہوں نے ملک پر مسلط کیے گئے سیلکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجا،2018 کے الیکشن میں اس علاقے سے پیپلزپارٹی کے تین امیدوار کامیاب ہوئے تھے، اب امید ہے کہ ہمارے پانچ امیدوار کامیاب ہوں گے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
dab kharabi asifa bhutto launch ki hoti to shaid garagen ki bari na aati... do mori is better than single mori for generals