الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دی دی

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی، الیکشن کمیشن نے گیارہ فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی، سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا

 
Last edited:

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)

الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی


اسلام آباد: (دنیا نیوز) 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی۔


90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں موجود ہیں۔
 

Back
Top