
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایات کردی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں بروقت انٹرپارٹی انتخابات نہیں کرواتیں ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد سیاستی جماعتیں الیکشن کمیشن سے مہلت مانگنے کیلئے درخواست کرتی ہیں، بروقت انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانا قانونی اور جماعتی دستور کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹرپارٹی انتخابات کروانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت پابند ہے کہ وہ پانچ سال کے اندر اندر انٹرپارٹی انتخابات کروائے، ہر سیاسی جماعت الیکشن ایکٹ کی شق 208 کے تحت اپنے اپنے پارٹی آئین کے مطابق انتخابات کروانے کی پابند ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xmDZrk4/12.jpg