
بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمشن نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عادل بازئی کی رکنیت بحال کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
عادل بازئی اب ن لیگ کے بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی تصور ہوں گے، نوازشریف کی درخواست پر سپیکر ریفرنس پر الیکشن کمشن نے نااہل قرار دیا تھا۔
صحافی فہیم اختر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عادل بازئی جیت گئے الیکشن کمیشن نواز شریف سپیکر ایاز صادق ہار گئے،عادل بازئی کی رکنیت بحال،عادل بازئی اب ن لیگ کی بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی ہونگے،الیکشن کمیشن
https://twitter.com/x/status/1873796085468319781
واضح رہے کہ عادل بازئی تحریک انصاف کے ووٹ بنک سے جیتے تھے، انہوں نے اپنے بینرز پر عمران خان اور تحریک انصاف کا جھنڈا لگارکھا تھا، اسکے باوجود انہیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا ممبر ڈیکلئیر کردیا تھا جس پر وہ سول کورٹ بھی گئے اور بعدازاں الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی درخواست پر انہیں نااہل کردیا تھا
الیکشن کمیشن سے نااہل ہونے کےبعد عادل بازئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adilab1h122.jpg