
مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے الیکٹیبلز نہیں رہیں گے: چیئرمین پی پی پی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ عوام سلیکٹڈ راج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی لیکن اگر پھر سے سلیکشن کی گئی تو ملک کو بہت نقصان پہنچے گا۔
پرانی سیاست پاکستان کی سب سے بڑی دشمن ہے اور عوامی مسائل کا کوئی حل پرانے سیاستدانوں کے پاس نہیں ہے وہ خود بہت سے مسائل کا شکار ہیں۔ پرانے سیاستدان نہ ہی آج کی سوچتے ہیں نہ کل کی، ہمنئی سیاست سے ملکی مسائل کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ان دنوں الیکٹیبلز تلاش کر رہی ہے لیکن اگر پھر سے کسی کو مسلط کر دیا گیا اور الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔ مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والے سیاستدان الیکٹیبلز نہیں رہیں گے، یہ زمینی حقیقت ہے جسے سیاستدانوں کو سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں لیکن ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں ہے، ہم مقابلہ صرف مہنگائی سے ہے۔ عوام کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے کہ کون اقتدار میں آئے گا، سب جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی لیکن اگر پھر سے سلیکشن کی گئی تو ملک کو بڑا نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہ عوام چاہتے ہیں کہ عوامی راج قائم ہو اور ان کے مسائل حل ہوں تو پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہوگا کیونکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ ملک کے حالات سب لوگ جانتے ہیں، ہم سب مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے باہر نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی، شہید ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو زمینیں دیں، عوام کیلئے جدوجہد کی، شہید محترمہ 30 برس تک عوام کیلئے جدوجہد کرتی رہیں اور 2 آمروں کا مقابلہ کیا، شہادت قبول کر لی لیکن پیچھے نہیں ہٹیں۔ آصف زرداری نے اپنے دوراقتدار میں جمہوریت کو بحال کر کے ایک آمر کو باہر کیااور خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8bialwksjskjskjsj.png