الیکشن 2024: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ مسترد کردیا

mau1i1h1i2.jpg


پاکستان نے الیکشن 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے امریکی مطالبے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے، دولت مشترکہ کی جانب سے ویسے بھی پاکستان کے انتخابات کوشفاف قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ کے مبصرین کا خیر مقدم کیا ہے، پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائے گا، انتخابی عمل عوام اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ مکمل ہوا اور یہی پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرسکیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے بارے میں بات نہیں کریں گے، دولت مشترکہ کے وفد نے پاکستان میں انتخابی عمل کی شفافیت کی بات کی،الیکشن کمیشن تمام انتخابی عمل کو مانیٹر کررہا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سےتحقیقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ دفتر خارجہ اعلیٰ عدلیہ کا احترام کرتا ہے، اگر اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہدایات موصول ہوئیں تو اس پر عمل کیا جائے گا۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
پاکستان کی یہ مجال انکار کرے یہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے ساتھ مزاق ھے ؟

امریکہ کو آیی ایم ایف کو حکم جاری کرنا چاھیے کہ قرضے کی قسط انسانی حقوق کی بحالی اور انخابات کی شفافیت سے مشروط کرے۔
ایف سولہ طیارے بلاک کرنے کی دھمکی دے اگر مطالبات نھیں مانتے تو۔