
خبررساں ادارے ڈان کے آج کے انگریزی اخبار میں شائع کردہ ایک بینر نے سوشل میڈیا پر جھنڈے گاڑ رکھے ہیں، اس بینر میں پوری سیاسی لیڈر کلاس کو عمران خان کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور انگریزی اخبار ڈیلی ڈان نے آج ایک بینر شائع کیا جس میں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہا ن اور مرکزی قائدین کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔
پہلی نظر میں اس بینر کے اندر دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما کوشامل نہیں کیا گیا جس پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار بھی کیا اور ڈان انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
تاہم اگر بغور اس بینر کا جائزہ لیا جائے تو ان تمام سیاسی لیڈران کی پشت پر عمران خان کی ایک تصویر موجود ہے جس کی صرف آنکھیں واضح ہورہی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ساری سیاسی لیڈرشپ نے عمران خان کو پیچھے دھکیلنے اور چھپانے کی کوشش کی ہے۔
صحافی عمر جٹ نے یہ بینر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سچ وہ ہے جو سات پردوں میں بھی نا چھپ سکے۔
https://twitter.com/x/status/1753704745175327069
حسان احمد نے ڈان نیو ز کے آرٹ ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی نظر میں لگتا ہے کہ اہم شخصیت موجود نہیں ہے، مگر غور کرنےپر نظر آتا ہے کہ سب کچھ اسی ایک شخصیت کے گرد گھوم رہا ہے، جو کہ سچ بھی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753689305317527674
صحافی اکبر باجوہ نے کہا کہ ایک قد آور بمقابلہ تمام سیاسی بونے ، جو اس شخص کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1753701283998134608
صحافی سفینہ خان نے صحافی شاکر محمود اعوان کو عمران خان کی تصویر شائع کرنے کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غور سے دیکھیں، ان تمام چھوٹے سیاستدانوں کے پیچھے ایک بڑی تصویر عمران خان کی ہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753709786254754295
سلمان درانی نے بینر میں جماعت اسلامی کے کسی لیڈر کی تصویر نا ہونے سے متعلق ایک صارف کی تنقید کا جواب دیا اور کہا کہ ڈان نے خان بمقابلہ تمام کی تھیم پر بینر شائع کیا جس پر ہمارے جماعتی بھائی امیر سراج الحق کی تصویر شامل نا ہونے پر شکوہ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1753706756147208643
سید افنان نامی صارف نے کہا کہ ڈان نے انتخابات 2024 کی خوبصورت عکاسی کی ہے، عمران خان کا مقابلہ پورےسسٹم سے ہے، الحمد اللہ عمران خان کے ساتھ 23 کروڑ عوام کھڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753706502483784070
نادر بلوچ نے بھی اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاستدانوں کے پیچھے دو آنکھوں والا شخص عمران خان ہے، یہی اس الیکشن کی حقیقت ہے کہ اس شخص نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753713783439061320
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3dawnthehebanner.png