
وائس آف امریکہ اردو سروس کے سروے میں دلچسپ نکات سامنے آئے ہیں۔ نوجوانوں کی بھاری اکثریت ووٹ دینا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن پر سب سے کم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
سروے نتائج کےمطابق نوجوان کا اعتماد فوج پرسب سے زیادہ ہے او انکا ہی خیال ہے کہ فوج ہی وہ ادارہ ہے جو الیکشن پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753040601707409606
مہنگائی وہ سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی بنیاد پر نوجوان ووٹ دیں گے۔ اکثریت کے خیال میں الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے۔ نوجوانوں کے نزدیک فوج سب سے قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔

ہر چار میں سے ایک نوجوان سمجھتا ہے کہ امریکہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
تقریباً نصف نوجوان سمجھتے ہیں کہ الیکشن کے نتائج ان کی روز مرہ زندگی پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی حامی اور بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے۔ نوجوانوں کی قابلِ ذکر تعداد کے خیال میں امریکہ انتخابات میں دھاندلی کرا سکتا ہے۔


سروے میں شامل 70 فی صد نوجوانوں نے کہا کہ وہ آٹھ فروری کے الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں سے بیش تر اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جسے 2018 میں دیا تھا۔ ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بار کسی دوسری جماعت کو آزمانا چاہتا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/voa1h11h3.jpg