الیکشن 2024 : گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا خصوصی پیج جاری کردیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کراچی: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، اُن کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کریں گے تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔

ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے ’’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن
(Google Trends Pakistan General Election)

‘‘کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے۔

ان صفحات پر انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔ اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں، انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کےبارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔
grh1h15.jpg

gtrenh11i3.jpg


گوگل ٹرینڈز پیچ کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1747195335615938668
یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرتا ہے، کسی خاص سوال میں اضافہ، اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ’زیادہ مقبول‘ ہے یا ’جیت ‘ رہی ہے۔


رجحانات کے صفحے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے اور معلومات کے حصول کے لیے گوگل نیوز انیشی ایٹو ویب سائٹ

(Google News Initiative’s Website)
ملاحظہ کیجیے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan ka maqsad bobarah wazeer e Aazam ban-na hargiz nahi ab.
Khan Sahab ney pakistani Awaam ko jaga diya hai, waqt badalnay ko hai.
Dekhtey hain ki zor zabardasti kab takk chalti hai.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

SELECTION —— or ——— ELECTION ?​

Ghaleez Ghuddar Buzdil Corrupt Ghulam FOUJ guzishta 76 saalon se yeh GHALEEZ GAME khail rehi hai —— In par LANTAIN BEYSHUMAR​

 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
کراچی: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، اُن کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کریں گے تاکہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔

ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے ’’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن
(Google Trends Pakistan General Election)

‘‘کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے۔

ان صفحات پر انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔ اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں، انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کےبارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔
grh1h15.jpg

gtrenh11i3.jpg


گوگل ٹرینڈز پیچ کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1747195335615938668
یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرتا ہے، کسی خاص سوال میں اضافہ، اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ’زیادہ مقبول‘ ہے یا ’جیت ‘ رہی ہے۔


رجحانات کے صفحے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے اور معلومات کے حصول کے لیے گوگل نیوز انیشی ایٹو ویب سائٹ

(Google News Initiative’s Website)
ملاحظہ کیجیے۔
and on 8th Feb google will be shocked and the corrupt establishment will rock