
الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں ہیں، صوبے میں شدید احتجاج کے باعث متعدد مرکزی شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں انتخابی نتائج اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قوم پرست جماعتیں سراپا احتجاج ہیں،نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے آر اوزکے دفاتر کے سامنے دھرنا دیا جارہا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے شاہراہ بلاک کردی ہے۔
قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک باضابطہ سازش کے تحت قوم پرستوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، صوبے بھر میں ہمارے کامیاب امیدواروں کے رزلٹ تبدیل کیے گئے۔
احتجاج میں گوادر حق دو تحریک، بی این پی ، جے یو آئی، پشتونخوا میپ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل پارٹی احتجاجی تحریک چلارہی ہیں، ان جماعتوں کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں بشمول مکران میں بھی احتجاج جاری ہے، صرف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن الیکشن نتائج سے مطمئن نظر آتی ہیں۔
خیال رہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل اپنی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹر مالک جو رات تک اپنی نشست جیت رہے تھے صبح پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک شاہ سے شکست کھابیٹھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pollinsttionttddfgb.png
Last edited by a moderator: