
متحدہ عرب امارات، چین اور سعودی عرب کی طرف سے موجودہ ٹرم اینڈ کنڈیشن پر قرض رول اوور کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو دیئے گئے 12 ارب ڈالر قرض کے رول اوور ہونے کا امکان ہے جس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کی طرف سے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست پر جلد یقین دہانی ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، چین اور سعودی عرب موجودہ شرائط ضوابط کے مطابق قرض رول اوور کیلئے کی گئی کوششیں کامیاب ہوں گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی طرف سے بھی ایکسٹرنل فنانسنگ ارینجمنٹ کے لیے منعقد کیے گئے اجلاس میں اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مالیت کے ڈیپازٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھوائے گئے ہیں جس میں سے 1 ارب ڈالر پر شرح سود 3 فیصد جبکہ 1 ارب ڈالر پر 6.5 فیصد تک شرح سود عائد ہے۔ چین کی طرف سے قرض رول اوور کرنے کے لیے شرح سود بڑھانے کے ساتھ ساتھ چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیاں کلیئر کرنے کیلئے شیڈول کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے قرض رول اوور کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا جس میں وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ سے 3 سے 5 برس کیلئے میچورٹی ٹائم بڑھانے کیلئے بھی بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، چین اور سعودی عرب سے قرض رول اوور کرنے کے لیے باضابطہ درخواست 2 دن پہلے کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10uaekscchrollaoverkjjs.png