
امریکا اب قطر کے لیے ویزا فری ملک بن گیا ہے اور وہ پہلا خلیجی ملک ہے جس کے شہریوں کو کو امریکا میں داخلے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
قطر یہ درجہ حاصل کرنے والا خلیج کا پہلا ملک اور مسلم دنیا کو دوسرا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل مسلم دنیا میں یہ درجہ صرف ایک چھوٹے سے ملک برونائی کو حاصل تھا۔
امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کیلیے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنیٰ کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے دسمبر سے پہلے اس فیصلے پرعمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
اس اعلان کے بعد اب امریکی شہری بھی بغیر ویزا کے ایک ماہ کے بجائے تین ماہ تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔
واضح رہے یہ اس وقت دنیا کے 42 ممالک کے شہری امریکا میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔
دوسرے جن ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں ویزا فری انٹری کی اجازت ہے، وہ زیادہ تر یورپ اور ایشیا میں امریکہ کے طویل مدتی اتحادی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/visa1h11.jpg