
لاہور کے علاقے کینال ہاؤسنگ سوسائٹی کے طالبعلم نے اسلحے کے ساتھ کالج میں بیٹھے دوران کلاس ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر انٹرپول اور امریکا نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔ ایف آئی اے نے طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کینال ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی طالب علم نے اسنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ کالج میں بیٹھا دوران کلاس اپنے بیگ سے پستول نکال رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی انتظامیہ نے انٹرپول سے رابطہ کیا۔ اس شکایت میں امریکی انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ سوشل میڈیا صارف کالج میں اسلحے کے ساتھ موجود ہے جس سے دوسرے طلبا کی جانوں کو خطرہ ہے۔
انٹرپول نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور معاملے کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے توجہ دلائی۔ جس پر ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے طالبعلم حسین آصف کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق حسین آصف نجی کالج کا طالبعلم ہے اور اس کے پاس سے جو پستول برآمد ہوئی وہ کھلونا پستول ہے، مطلب اس سے جعلی پستول برآمد ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کو بھجوا دی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اس کیس سے متعلق تمام تر تفصیلات امریکی انتظامیہ اور انٹرپول کو فراہم کر دی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پستول نکلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/snap1121.jpg