امریکہ سے ڈیپورٹ ہونے والے ایف بی آئی ایجنٹ کو واپسی پر گرفتار کرنے کافیصلہ

13kamranfaridi.png

امریکہ سے ڈی پو رٹ ہونے والے کراچی کے کینگسٹر اور ایف بی آئی کے انڈر کور ایجنٹ کامران فریدی کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے انڈر کور ایجنٹ کامران فریدی کو رہا کردیا گیا ہے اور انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں، کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، انہیں قانون کے تقاضوں کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ کامران فریدی پر کراچی میں 1990 کی دہائی میں اغوا برائے تاوان، مسلح حملوں سمیت دیگر مقدمات درج تھے، انسداد دہشت گردی کے محکمے ان کے خلاف ان مقدمات اور الزامات کے تحت تفتیش بھی کررہے تھے، ان کی واپسی سے قبل تمام مقدمات کی تفصیلات دوبارہ سے اکھٹی بھی کی جارہی ہیں۔


کراچی سے 1990 کی دہائی میں فرار ہونے کے بعد کامران فریدی نے ایشیائی اور عرب ممالک میں ایف بی آئی کے خفیہ مشنز پر کام کیا، جس کے بعدانہیں امریکہ میں پہلے 84 ماہ اور پھر 72 ماہ کی سزا سنائی گئی، چار سال قید کے بعد انہیں امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل سے رہا کیا گیا اور ساتھ یہ ہی یہ پابندی لگادی گئی کہ وہ اگست سے پہلے اپنے ملک واپس چلا جائے۔