اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے منگل کو انکشاف کیا کہ 1,061 پاکستانی ڈاکٹرز نے امریکہ میں رزیڈنسی پوزیشنز حاصل کی ہیں جو ایک سال میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاؤ میڈیکل کالج، شفا کالج آف میڈیسن، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے سب سے زیادہ رزیڈنسی پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
پروفیسر تاج نے کہا کہ "ڈاکٹرز کی یہ شاندار کارکردگی پی ایم ڈی سی کے معیارات کی عکاس ہے، جس نے ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مضبوط نصاب اور تربیتی پروگراموں کو یقینی بنایا ہے۔"
انہوں نے ڈاکٹرز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے ایک "تبدیلی کے سفر کا آغاز" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "چیک اینڈ بیلنس کے سخت نظام کے ذریعے پی ایم ڈی سی نے پاکستانی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو بہتر نصاب اور تربیتی پروگرام مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں رزیڈنسی کا عمل انتہائی مقابلے پر مبنی ہوتا ہے، جس میں امیدواروں کو غیر معمولی تعلیمی کارکردگی، یو ایس میڈیکل لائسنسنگ امتحان (یو ایس ایم ایل ای) پاس کرنے اور انٹرویوز سمیت تفصیلی دستاویزات جمع کروانے کے مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ صرف انتہائی محنتی اور مستقل مزاج امیدوار ہی اس چیلنجنگ انتخاب میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔**
پروفیسر تاج نے کہا کہ یہ کامیابی پی ایم ڈی سی کے ویژن کو مزید تقویت دے گی، جس کا مقصد عالمی معیارات کے مطابق مستقبل کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز تیار کرنا ہے۔
اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے اس پر تبصرہ کیا کہ ایک ہزار قابل پاکستانی امریکہ میں مستقل رہائشی ہو گئے اور ہمارے ادارے اس کو اپنی کامیابی تصور کر رہے ہیں!! کیا کوئی اس خبر کی تصدیق کرے گا اور بتائے گا کہ گذشتہ 3 سالوں سے کتنے پاکستانیوں نے سکونت ختم کر لی یا موجودہ حکومتوں کی کارکردگی اور برے حالات کی وجہ سے منتقل ہوئے؟؟
https://twitter.com/x/status/1909905409441493322
محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ ایک اور ریکارڈ۔۔صرف امریکہ میں ایک سال میں ایک ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کو ریزیڈنسی ملی۔ پی ایم ڈی سی برین ڈین کے اس پر عمل حیران و پریشان ہونے کی بجائے خوشی کا اظہار کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1909835168551940415
منیب نے کہا کہ کہاوت ہے کہ ایک بے شرم آدمی کی پیٹھ پر درخت اُگ آیا- وہ شرمندہ ہونے کی بجائے کہتا تھا کہ اب میں ہمیشہ چھاؤں میں بیٹھوں گا۔ صرف امریکہ میں ایک سال میں ایک ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کو ریزیڈنسی ملی۔ پی ایم ڈی سی برین ڈین کے اس عمل پر حیران و پریشان ہونے کی بجائے خوشی کا اظہار
https://twitter.com/x/status/1909914609248612528