
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے امریکہ کی تازہ ترین معاشی حالت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں مہنگائی تیس سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے امریکہ کی معاشی حالت کے حوالے سے مارکیٹ واچ کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ اگست کے مہینے میں امریکہ کی افراط زر کی شرح میں مزید اضافہ ہونے سے یہ شرح 30 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1443984805134315524
ڈاکٹر شہباز گل نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا سو سالہ بد ترین کسادبازاری کا شکار ہے جس سے بڑی مضبوط معیشتیں بھی شدید متاثر نظر آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور عالمی منڈیوں میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/4TSdX2H/13.jpg