
امریکہ نے پاکستانی باشندوں کیلئے ویزہ اپوائنٹمنٹ ے وقت میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تصیلا ت کے مطابق امریکہ کے ویزہ اپوائنمنٹ کا وقت 440 دن تھا جسے اب امریکی سفاترتخانے نے کم کرکے 230 دن تک محدود کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے سیاحتی، کاروباری اور تعلیمی ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت کم کیا ہے، ویزے کے اجراء میں پاکستانی طلبہ کو ترجیح دی جارہی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان ماہانہ 10ہزار ویزہ درخواستیں پراسس کی جارہی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے، تاہم ویزے مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/viaa1h11.jpg