امریکہ کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل ملک

screenshot_1741538690470.png


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرمانی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ البتہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے یا انہیں شیڈول فور میں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے لسٹ اپ ڈیٹ ہوگی۔ ہماری امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہے اور اسی بنیاد پر ہم اپنی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہو سکتی ہے یا ان کے ویزا منسوخ ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگے گی جس سے پاکستانی شہری امریکا کا سفر نہ کر سکیں۔


خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 84 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں کو خیرات نہ دیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔ مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ان کی اپنی فہرستوں کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ہماری فہرست کی بنیاد پر وہ کالعدم پاکستانی تنظیموں کے بارے میں بھی اپنی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس حکم نامے میں کابینہ کے متعدد ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کریں جہاں سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے، کیونکہ ان کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افغانستان کو مکمل سفری پابندی کے لیے تجویز کردہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ تین ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی بھی شمولیت کی سفارش کی جائے گی۔ تاہم، بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں پر عمومی سفری پابندی عائد نہیں ہوگی، بلکہ صرف کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد پر ہی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

حکومت کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکنا اور ان کے مالی وسائل کو منجمد کرنا ہے۔ امریکا کے ساتھ تعاون سے یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنائے گا۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ نونی نمونہ روزآنہ اپنی بڑھی ہوئی شیو کو کالا کر کے آ جاتا ہے اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے

He always talks total rubbish and non sense.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ نونی نمونہ روزآنہ اپنی بڑھی ہوئی شیو کو کالا کر کے آ جاتا ہے اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے

He always talks total rubbish and non sense.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
I dislike all noonleakis, but I hate with passion two nincompoops. This tikloo and Musadaq Malik. Both of them are not even politicians but have hooked on the crooks to hang in Pakistani politics. Both of them are top-notch narcissists.
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

اس کی شکل سے حرام مال ٹپک رہا ہے اس نے لگتا ہے زندگی میں ایک حلال نوالہ نہیں کھایا
 

Back
Top