امریکہ کی کال آنے سے پہلے قیدی نمبر 804 کو رہا کر دیں، مشاہد حسین سید
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں انتخابات جیت کر آپ کو کہیں کہ ’اِنہیں رہا کریں۔ مشاہد حسین سید کا اردو نیوز کو انٹرویو
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے فارم 47 کا طعنہ دیے جانے کے بعد حقیقت مزید کُھل کر سامنے آگئی ہے کہ اِس وقت پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، مشاہد حسین سید
آٹھ فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اُس کے گھر میں شکست ہوئی اور اس ہار کے بعد ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہوا کا رُخ کس طرف ہے۔‘ مشاہد حسین سید
ایک طرف سرکاری نظام والی جماعتیں ہیں اور دوسری جانب عوامی قوت اور قیدی نمبر 804 ہے۔ مشاہد حسین سید
ہماری پارٹی کو پنجاب میں اتنا بڑا دھچکا لگا ہے۔ 30 سال کی جو سیاست تھی، وہ تو 8 فروری کو ملیامیٹ ہوگئی۔ مشاہد حسین سید
جو ایک گڑھ تھا، جو ہمارا گھر تھا۔ اگر آپ اپنے گھر میں ہار جائیں، اور نامعلوم افراد سے ہار جائیں، گُمنام لوگوں سے ہار جائیں، تو پھر آپ کو کچھ سبق تو سیکھنا چاہیے نہ کہ ہوا کا رخ کس طرف ہے۔ مشاہد حسین سید