امریکی الیکشن سے متعلق پاکستانی سٹائل میں اہم خبریں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
امریکی الیکشن سے متعلق چند اہم خبریں

مشی گان کے پولنگ اسٹیشن پر 105 سالہ الزبتھ کی ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے پوتے کے کندھوں پر سوار ہوکر ووٹ ڈالنے کیلئے اسٹیشن آمد

فلاڈیفیا کے پولنگ اسٹیشن پر ٹرمپ کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ۔۔ پولنگ کچھ دیر کیلئے معطل

کیلیفورنیا کے پولنگ اسٹیشنز سے ٹرمپ کے حامی ووٹنگ مشین لیکر فرار

ہونولولو کے پولنگ اسٹیشن پر ٹرمپ اور کملا کے حامیوں میں تصادم۔۔ پولنگ کچھ دیر کیلئے معطل

ڈینور کے پولنگ اسٹیشن سے ٹرمپ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا

پنسلوینیا کے پولنگ اسٹیشن پر ٹرمپ کے حامی موبائل فون سے ووٹ کی تصویریں بناتے رہے

ٹرمپ کا کملا ہیرس پر فارم 45 میں گڑبڑ کا الزام۔۔ دوبارہ گنتی کا مطالبہ

پولنگ کا وقت ختم ہونے میں ایک گھنٹہ باقی۔۔ ٹرمپ کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

فلوریڈا کے پولنگ اسٹیشن پر ٹھپے لگنے کی اطلاعات۔۔ ٹرمپ کے حامی نے جعلی ووٹس پکڑ لئے


ری پبلکن کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام۔۔ سکندر سلطان راجہ نے الزامات مسترد کردئیے۔۔ ٹرمپ کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری
 
Last edited:

kwan225

Minister (2k+ posts)
Newscaster be like.

spring-gullu.gif
 

Back
Top