امریکی امیگریشن دفتر سے فلسطینی طالبعلم محسن مہداوی گرفتار

screenshot_1744737081278.png


نیویارک: امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالبعلم محسن مہداوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرین کارڈ ہولڈر محسن مہداوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے۔

تفصیلات کے مطابق محسن مہداوی ورمونٹ امیگریشن دفتر میں امریکی شہریت کے انٹرویو کے لیے گئے تھے جہاں سے انہیں پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا۔ ورمونٹ کی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج ولیم سیشنز نے محسن کی ملک بدری یا ورمونٹ سے منتقلی روکنے کا عارضی حکم امتناع جاری کیا ہے۔

محسن مہداوی فلسطینی طلبہ کے ایک گروپ کے شریک بانی ہیں جس کی تشکیل میں پہلے گرفتار ہونے والے طالبعلم محمود خلیل کا بھی اہم کردار تھا۔ واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے محمود خلیل کو بھی گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ گرفتاریاں امریکا بھر میں جاری اسرائیل مخالف مظاہروں کے تناظر میں سامنے آئی ہیں جہاں متعدد یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تحریکوں کو سختی سے کچلا جا رہا ہے۔
 

Back
Top