امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے بچی کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار

bachci1i1.jpg


پشاور سے امریکی بچی کو ہراساں کرنے والا شہری گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی شکایت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو امریکی خفیہ ایجنسی نے کی تھی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا۔

امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے شخص کو پشاور سے گرفتار کیا گیا،ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پر ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کی اور امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھرلیا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی،جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو کیس بھیجا تھا،ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔

کیس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔
 

Haha

Minister (2k+ posts)
لمبے چوڑے چکر کیس اور تاریخ تاریخ جج جج اور وکیل وکیل کھیلنے کی بجائے سیدھی سیدھی گولی مار کر قصہ ہی ختم کردو
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
لمبے چوڑے چکر کیس اور تاریخ تاریخ جج جج اور وکیل وکیل کھیلنے کی بجائے سیدھی سیدھی گولی مار کر قصہ ہی ختم کردو
قتل والا کیس نہی ہے