
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نیویارک آمد پر اور جنرل اسمبلی میں خطاب سے قبل تنقید احتجاج کا سامنا ہے، ایسےمیں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی مودی کو لیکچر دے ڈالا، جی ہاں بھارتی وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات کی تو بائیڈن نے مودی پر گاندھی کا فلسفہ جھاڑ دیا۔
امریکا کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا،جوبائیڈن نے مودی کو کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا،
ساتھ ہی بائیڈن نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، ملاقات کے ایجنڈے میں انڈو پیسیفک کی صورتحال، کوآڈ یعنی امریکا،بھارت ،جاپان اور آسٹریلیا کی شراکت داری بھی شامل تھی۔
بھارتی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس آمد پر سکھ کمیونٹی نے بھی احتجاج کیا، مظاہرین کا بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کہتے ہیں مودی کے دور میں اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/zHYcctt/ghandi.jpg
Last edited: