امریکی صدر جو بائیڈن سے ایک گھنٹے میں دو بڑی غلطیاں

1joebijkjekjkjje.png

عمر رسیدہ امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر اپنی غلطیوں کے باعث خبروں کی زینت بن گئے, امریکی صدر کا حافظہ اس قدر کمزور ہو گیا کہ ان کی یادداشت پر مزید سوالات اٹھنے لگے، صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل جوبائیڈن نے 2 مختلف تقاریب کے دوران غلطی سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو صدر ’پیوٹن‘ اور کملا ہیرس کو ’نائب صدر ٹرمپ ‘ کہہ دیا۔

اکیاسی سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیٹو اجلاس کے بعد اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اب میں مائیک یوکرین کے صدر کے حوالے کرتا ہوں جو بہت بہادر ہیں۔ ’ خواتین اور حضرات اب آپ سے صدر ’پیوٹن‘ بات کریں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کہا گیا کہ میں یورپ نہ جاؤں، پھر اچانک یاد آیا تو بول اٹھے میرا مطلب یورپ اور ایشیا سمیت ’ایشیا‘ کا دورہ ہے۔

ادھر جو بائیڈن کے صدارتی عہدے کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جو بائیڈن کی اس غلطی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’ٹیڑھے ’جو‘ نے اپنی ‘بگ بوائے’ پریس کانفرنس کا آغاز اس بات سے کیا کہ ’میں نائب صدر ٹرمپ ‘ کو نائب صدر کے طور پر منتخب نہیں کرتا اگر اس کی جیت کا یقین نہ ہوتا۔’ بہت اچھا ، جو!
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان والا جو شہباز ایک پاکستانی جو درحقیقت اس بابت سے بھی زیادہ مخبوط الحواس ہے اور پاگل ہے
 

Back
Top