امریکی صدر جو بائیڈن نےایک دن میں امریکی تاریخ کی بڑی معافی کا اعلان کردیا

biden.jpg



واشنگٹن (14 دسمبر) – امریکی صدر جو بائیڈن نے تاریخ ساز اقدام کے تحت ایک دن میں 1500 مجرموں کی سزائیں تبدیل کر دیں، جسے امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی قرار دیا جا رہا ہے۔


امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ان مجرموں میں وہ قیدی بھی شامل ہیں جو کوویڈ 19 کے دوران کم از کم ایک سال اپنے گھروں میں قید رہے۔ معافی پانے والوں میں 39 ایسے مجرم بھی ہیں جو عدم تشدد کے جرائم میں ملوث تھے۔


امریکا میں کوویڈ 19 کے دوران ہر پانچ میں سے ایک قیدی اس وبا کا شکار ہوا تھا، جس کے نتیجے میں سزاؤں میں نرمی اور معافی کا یہ اقدام اٹھایا گیا۔


رپورٹس کے مطابق، صدر جو بائیڈن کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کا یہ فیصلہ خاص طور پر اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے گن اور ٹیکس کیسوں میں معافی کے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


مزید برآں، امریکی صدر یہ بھی غور کر رہے ہیں کہ وہ کیپٹل ہل کے مجرموں کو بھی پیشگی معافی دینے کا فیصلہ کریں تاکہ انتقامی کارروائیوں سے بچا جا سکے، خاص طور پر اس وقت جب ان کے پیشرو، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقتدار میں آئیں گے۔​
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اس بڈھے سے یہی امید تھی جبکہ اسکا آخری وقت قریب ہے۔ ٹانگیں اسکی قبر میں ہیں اور حرکتیں ایسی گھٹیا ہیں کہ اللہ کی پناہ۔
 

Back
Top