
امریکی عدالت نے لاکھوں موبائل فونز کو غیر قانونی طور پر ان لاک کرنے والے پاکستانی نوجوان کو 12 سال قید کی سزاسنادی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ فہد نے 7 سالہ سکیم میں 19 لاکھ سے زائد موبائل فونز کو ان لاک کرکے امریکی کمپنی"اے ٹی اینڈ ٹی " کو 200 ملین ڈالرسے زائد کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی ریاست سیئیٹل کے اٹارنی آفس کے مطابق فہد نے اس فراڈ میں کلیدی کردا ادا کیا اور کمپنی کو بھاری نقصان پہنچایا۔
عدالت میں کمپنی کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانزک تجزیہ کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ فہد اور اس کے ساتھی نے مل کر مجموعی طور پر اے ٹی اینڈ ٹی کے19 لاکھ 33 موبائل فونز ان لاک کیے جس سے کمپنی کو 7 سالوں میں 20 کروڑ14 لاکھ97 ہزار430 ڈالر اور 94 سینٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
امریکہ کے ڈسٹرکٹ جج رابرٹ ایس لاسنک نے فہد کو 12 سال قید کی سزاسناتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ فہد ایک طویل عرصے تک بھیانک سائبر کرائم میں ملوث رہا ہے، یہاں تک کہ اسے علم ہوچکا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی نگرانی کررہے ہیں"۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Nn6dSHg/13.jpg