امن و امان ، صحت کارڈ کی بحالی ترجیح ، گڈ گورننس کے ذریعے خودکو ثابت کرینگے

1aiamanabianna.png

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیرا علیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے ، اپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے,ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ارکان اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔

بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے,صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کوعملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔


نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں,علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنےساتھ زیادتی کرنے والوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں، کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں,چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زیادتی کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے، ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں, ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں، ہمارے منتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو دیکھیں گے۔
 

RealPeople

Minister (2k+ posts)
welldone. Wish u Best of Luck.

Anyone knows if there is an issue with the Posting a Thread on Siasat Discussion... NOT allowing me to write... ?
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
KP k election total dhandli ha. PTI kisi soorat itna nahein jeet sakti thee. Inhoun ne tau soobay k economy tabah ker di ha. Aur ab tau ek maha corrupt ko CM laga rhey hein, sab kuch beth jaey ga.